قومی رضاکار وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں ،ڈی او سول ڈیفنس رحیم یارخان

پیر 15 جون 2015 13:48

رحیم یار خان ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ڈی او سول ڈیفنس رحیم یارخان سید علی رضا شاہ نے کہا ہے کہ قومی رضاکار وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں ،ضرورت پڑنے پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی رضا کاروں نے ہمیشہ ملکی دفاع ، قدرتی آفات ، سیلاب یا کسی بھی ہنگامی صورت حال میں قومی جذبے سے لیس ہوکر اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محرم الحرام ہو، عیدین ہوں قومی رضا کاروں نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیاہے۔ ای ڈی او ایجوکیشن رحیم یارخان رانا محمد اظہر خان نے کہاکہ قومی رضا کاروں نے جب بھی کوئی مشکل وقت آیا اپنا فریضہ عبادت سمجھ کر سرانجام دیا ۔پوری قوم کو اپنے قومی رضا کاروں پر فخرہے۔ اس موقع پر ڈویژنل وارڈن ساجد الیاس چوہدری نے بھی خطاب کیا۔