سفید مکھی کے حملہ سے متاثرہ لپاس کے پودوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پولی تھین بیگ میں ڈالنے کے بعد زمین میں دفن کر دیا جائے، محکمہ زراعت

پیر 15 جون 2015 13:52

فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے کپاس کے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملہ سے متاثرہ پودوں کو فوری طور پر جڑ سے اکھاڑ کر پولی تھین بیگ میں ڈالنے کے بعد زمین میں دفن کر دیا جائے تاکہ کپاس کے دیگر صحت مند پودے اس بیماری کی زد میں آنے سے محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ امسال موسم گرما کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے جو فصل پر حملہ آور ہو کر وائرس پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کاعملہ کپاس کی فصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ پودوں کو تلف بھی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت نے خصوصی سیل قائم کئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر پیسٹ سکاؤٹنگ رپورٹ اکٹھی کر کے اس کے مطابق حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف پر بھی زور دیا کہ کپاس کے کیڑے مکوڑوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کسانوں کی بروقت رہنمائی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :