رمضان پیکج کے تحت فیصل آباد ڈویژن کی فلور ملزکو سبسڈائز کوٹہ کے تحت ایک لاکھ 61ہزار بوری گندم کی فراہمی کا آغاز،رمضان بازاروں میں آٹے کی فروخت کیلئے گندم کے نرخ 1040 روپے فی من ، اوپن مارکیٹ کیلئے 1120روپے مقرر

پیر 15 جون 2015 13:52

فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رمضان پیکج کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ کی فلور ملزکو سبسڈائز کوٹہ کے تحت ایک لاکھ 61ہزار بوری گندم کی فراہمی کا آغاز کردیاگیاہے جس کے تحت سستے رمضان بازاروں میں آٹے کی فراہمی کیلئے 70780 بوری اور اوپن مارکیٹ میں سستے آٹے کی فروخت کیلئے 90730بوری گندم فراہم کی جائیگی جبکہ فلور ملز مالکان کیلئے رمضان بازاروں میں آٹے کی فروخت کیلئے گندم کے نرخ 1040 روپے فی من اور اوپن مارکیٹ کیلئے 1120روپے فی من مقرر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سستے رمضان پیکج کے تحت صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق آٹے کی فراہمی کیلئے خصوصی سبسڈی کااجراء کیاگیاہے تا کہ صارفین کو ماہ صیام کے دوران مہنگائی اور ناجائز منافع خوری سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ فلور ملز مالکان فیصل آباد ڈویژن میں ماہ صیام کے دوران 70780بوری گند م سے 10کلوگرام وزن کے 5لاکھ 60ہزار 80 تھیلے سپلائی کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ 90730 گندم بوری سے 20کلوگرام 3لاکھ 63ہزار تھیلے تیارکرکے انہیں اوپن مارکیٹ میں فروخت کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :