صوبائی حکومت کا غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بائیو ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کا فیصلہ
پیر 15 جون 2015 13:53
فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں حکومت نے غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بائیو ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گندم ، کپاس ، چاول ، مکئی ، گنے اور دیگر فصلات کی پیداور میں 20 سے30 فیصد تک اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔
(جاری ہے)
محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ جدید طریقے سے آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح کے مطابق جہاں بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے گی وہیں اضافی پیداوار برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی پر وسیع پیمانے پر عملدرآمد کا منصوبہ بنایاگیا ہے جس میں قومی کمیشن برائے بائیو ٹیکنالوجی کی بھی معاونت حاصل کی جائیگی ۔انہوں نے بتایاکہ دنیا میں روز بروز غذائی ضروریات بڑھتی جا رہی ہیں اور توقع ہے کہ سال 2016 ء تک دنیا کے 40 بڑے زرعی ممالک میں 20 ملین کسان 2 سو ملین ایکڑ رقبہ پر بائیو ٹیک فصلیں کاشت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بائیو ٹیک کی شرح میں اضافہ انتہائی مفید اثرات کا حامل ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.