فیسکو نے موسم برسات کے دوران ایمر جنسی کی اطلاع کیلئے ہنگامی سنٹر قائم کر دیا، ٹال فری نمبر جاری

پیر 15 جون 2015 13:54

فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( فیسکو) نے موسم برسات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے دوران ایمر جنسی کی اطلاع دینے کیلئے ہنگامی سنٹر قائم کر دیا ہے جہاں ٹال فری نمبر 0800-66554بھی نصب کر دیا گیا ہے اور فیسکو کے تمام صارفین کو ہدائت کی گئی ہے کہ اگر موسم برسات کے دوران کسی بھی جگہ بجلی کی ٹوٹی ہوئی یا ننگی تاریں نظر آئیں یا کسی جگہ پر کرنٹ آنے کی اطلاع ہو تو فوری طور پر ٹال فری نمبر پر رابطہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ فیسکو کے تمام صارفین کیلئے قریب ترین سب ڈویژن یا کنٹرول روم فون نمبر 118پر بھی شکائت درج کروانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ انہوں نے فیسکو کے صارفین سے اپیل کی کہ و ہ بارشوں کے دوران بجلی کے کھمبوں اور الیکٹرانکس کی دیگر تنصیبات سے دور رہیں تاکہ اچانک کرنٹ آنے کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :