ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 15 جون 2015 13:55

ٹورنٹو ۔15جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام کینیڈا میں جاری ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل منگل کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ساتواں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کینیڈا میں جاری ہے جس میں دنیائے فٹ بال کی ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں کل گروپ سی کے پہلے میچ میں جاپان اور ایکواڈور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کے مابین کھیلا جائے گا۔ گروپ ڈی کے پہلے میچ میں نائجیریا اور امریکہ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی جبکہ دوسرا میچ آسٹریلیا اور سویڈن کے مابین کھیلا جائے گا۔