پاکستان سنی تحریک بدین کی جانب سے روہنگیامسلمانوں پر مظالم، انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی، داعش اور طالبان کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 15 جون 2015 14:00

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان سنی تحریک بدین کی جانب سے روہنگیامسلمانوں پر مظالم، انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی، داعش اور طالبان کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ، پاکستان زندہ باد، پاکستان فوج زندہ آباد کے نعرے، تفصیلا ت مطابق پاکستان سنی تحریک ضلع بدین کے رہنماؤں حافظ محمد حسین، حافظ عطا محمد، حافظ عبدالقدوس، حافظ مفتی محمد داؤد اور دیگر کی قیادت میں سنی تحریک کے کارکنان کی جانب سے اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر پوری دنیا دکھی ہے لیکن امریکا اور اس کے ساتھی ملکوں کا اس پر خاموش رہنا حیرت کی بات ہے انہوں نے کہا کہ ان کے فائدے کا اگر کوئی انسان مر جائے تو پوری دنیا سر پر اٹھا لیتے ہیں لیکن دنیا میں مسلمانوں پر بلخصوص برما میں ہونے والے مظالم ان کو دیکھنے میں نہیں آتے، ریلی میں کارکنوں نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی، داعش اور طالبان کے خلاف بھی سخت نعریبازی کی، انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو اکیلا نا سمجھے پوری قوم پاکستان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف پر ہمیں پورا اعتماد ہے وہ ملک اور قوم کے لیئے جو بھرکر رہے ہیں ہم ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں رہنماؤں نے بدین انتظامیہ سے اپیل کی کہ رمنضان شریف کا بابرکت مہینہ آرہا ہے اس میں ہوٹلیں، جوا کے اڈے اور شراب کھانے کھلے ہوئے ہوتے ہیں ان کو فوری طور پر بند کروایا جائے اور تاجروں کی جانب سے اشیاء کے نرخوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :