پنجاب حکومت نے بجٹ پولیس کا 27 فیصد اضافہ کرکے مزید فری ہینڈ دیدیا‘ سعدیہ سہیل رانا

پیر 15 جون 2015 14:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بجٹ پولیس کا 27 فیصد اضافہ کرکے مزید فری ہینڈ دے دیا ہے ،صوبے امن و امان کی صورت حال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھانہ کلچر میں سات سالوں میں کتنی تبدیلی آئی پوری قوم اس سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں امن و امان کے لئے 91 سو ارب روپے مختص کر کے سیف سٹی نہیں بالکہ سیف حکومت پروگرام بنایا گیا ہے۔ عام آدمی کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ پولیس کلچر فنڈز میں اضافہ سے نہیں بالکہ ان کے تربیت سے تبدیل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے صوبے کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :