پاکستان ، سری لنکا کے مابین ٹیسٹ میچوں میں سری لنکاکے رنگناہیراتھ کامیاب ترین بالر

پیر 15 جون 2015 14:04

پاکستان ، سری لنکا کے مابین ٹیسٹ میچوں میں سری لنکاکے رنگناہیراتھ کامیاب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان اورسری لنکاکے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں سری لنکاکے رنگناہیراتھ نے لیں انہوں نے 17 میچوں میں 923.1اووروں میں2481رنزدے کر28.19کی اوسط سے88وکٹیں لیں۔دوسرے نمبرپربھی سری لنکاہی کے مرلی دھرن نے 16 میچوں میں 782.5 اووروں میں2037رنزدے کر25.46کی اوسط سے80وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے سعیداجمل نے14میچوں میں844.4اووروں میں 2170 رنز دے کر32.87کی اوسط سے66وکٹیں لیں۔

چوتھے نمبرپرپاکستان کے وسیم اکرم نے 19میچوں میں545.4اووروں میں1340رنزدے کر21.26کی اوسط سے63وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے وقاریونس نے13میچوں میں360.3اووروں میں1273رنزدے کر22.73کی اوسط سے 56 وکٹیں لیں ۔چھٹے نمبرپربھی پاکستان کے جنیدخان نے11میچوں میں432.3اووروں میں1272رنزدے کر25.95کی اوسط سے 49 وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

ساتویں نمبرپرسری لنکا کے چمنداواس نے18میچوں میں645.5اووروں میں1742رنزدے کر37.06کی اوسط سے 47 وکٹیں لیں۔

آٹھویں نمبرپرپاکستان کے عمران خان نے 10 میچوں میں298اووروں میں673رنزدے کر14.63کی اوسط سے46وکٹیں لیں۔نویں نمبر پرپاکستان کے دانش کنیریا نے 7 میچوں میں 375.2 اووروں میں1159رنزدے کر33.11کی اوسط سے35وکٹیں لیں۔دسویں نمبرپرپاکستان کے ثقلین مشتاق نے 7 میچوں میں 466.1 اووروں میں 1186 رنز دے کر34.88کی اوسط سے34وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :