وفاق اورخیبر پختونخواہ حکومت نے ایک ہی دن روزہ اور عید کرنے کے اقدامات پر اتفاق کرلیا

پیر 15 جون 2015 14:09

وفاق اورخیبر پختونخواہ حکومت نے ایک ہی دن روزہ اور عید کرنے کے اقدامات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وفاق اورخیبر پختونخواہ حکومت نے ایک ہی دن روزہ اور عید کرنے کے اقدامات پر اتفاق کرلیا ہے۔ پشاور کی مسجد قاسم کو بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان کی شہادتوں کا انتظار کریگی ‘ خیبرپختونخواہ کی مسجد قاسم سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد رمضان المبارک اورعید کے چاند کا اعلان کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ پشاور کی مسجد قاسم کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہر سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے ہٹ کر مسجد قاسم میں اجلاس بلا کر شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیتے ہیں جس کے باعث خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں ہر سال ایک روز قبل ہی عید الفطر منا لی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :