حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی روز مرہ استعمال کی 18 ضروری اشیاء پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ
پیر 15 جون 2015 14:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) حکومت نے ماہ رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی روز مرہ استعمال کی 18 ضروری اشیاء پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس سبسڈی کو رمضان ریلیف پیکج 2015ء‘ کا نام دیا ہے جس پر پہلی رمضان المبارک یا 17 اور 18 جون سے عمل درآمد شروع ہوگا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام نے بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ رمضان ریلیف پیکج 2015ء چاند رات تک جاری رہے گا۔حکام کے مطابق پیکج پرعمل درآمد کیلئے تیاری آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جو ملک بھر کے تمام چھ ہزار یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی 18 اشیاء پرسبسڈی کی صورت میں دی جائیگی۔(جاری ہے)
حکام نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی چینی پر فی کلو پانچ روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رمضان ریلیف پیکچ کے تحت گھی، تیل پر فی کلو آٹھ روپے، دال چنا، دال مونگ، دال مسور، سفید چنا، بیسن اور کھجور پر دس روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی۔اسی طرح باستمی چاول، سہلا چاول اور ٹوٹا چاول پر فی کلو پانچ روپے سبسڈی جبکہ بلیک چائے پر فی کلو پچاس روپے اور مشروبات کے 1500 ملی لیٹر پر دس روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔پیکچ کے تحت فی لیٹر دودھ پر دس روپے اور مصالحہ جات پر دس فیصد سبسڈی دی جائیگی۔حکام کے مطابق رمضان ریلیف پیکچ کے تحت سیل کا ہدف بیس ارب روپے مقرر کیا گیا ہے تاہم مجموعی سیل 15 سے 18 ارب روپے ہوسکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.