مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو گولی ماردی جائے،پراوین توگڑیا

پیر 15 جون 2015 14:29

مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو گولی ماردی جائے،پراوین ..

گجرات ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے صدر پراوین توگڑیا نے جو کشمیری مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی وجہ سے مشہور ہیں بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جھنڈے لہرانے والے کشمیریوں کو گولی ماردی جائے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروین توگڑیا نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں وہ باعث تشویش ہے اور اب یہ ضروری ہوگیا ہے جو لوگ پاکستان کے حق میں نعرے لگائیں یا پاکستانی جھنڈے لہرائے تو ان کے سینوں پر گولیاں چلائی جائیں۔

پروین توگڑیاں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کو حریت رہنماؤں کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے پاکستان کے حامی آزادی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے کہ پروین توگڑیاں جموں وکشمیر کے بارے میں سخت بیانات دیتے وقت یہ بھول جاتے ہیں وہ بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات کے برخلاف جموں وکشمیر پر غیر قانونی طورپر تسلط کر رکھا ہے۔