غیر موافق موسمی حالات کے باعث رواں سال گندم کی پیداوار میں 2 لاکھ ٹن کمی ہوئی، ڈائریکٹرآڈاپٹوریسرچ پنجاب
پیر 15 جون 2015 14:32
فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رواں سال غیر موافق موسمی حالات کے باعث گزشتہ سال کے مقابلہ میں تقریباً 2لاکھ ٹن گندم کی کم پیداوار حاصل ہوئی ہے اور مقررہ اہداف کے مقابلہ میں رواں سال پنجاب سے گندم کی پیداوارایک کروڑ 95لاکھ41ہز ار4 سو ٹن حاصل ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی 1کروڑ 97لاکھ 38ہزار 9سو ٹن کے مقابلہ میں کم ہے۔
ڈائریکٹرآڈاپٹوریسرچ پنجاب مسعود قادروقارنے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں گندم کے پیداواری منصوبہ2015-16ء کی منظوری کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران بتایاکہ پنجاب میں گزشتہ سال گندم کے زیر کاشت رقبہ 1کروڑ 67لاکھ50ہزار ایکڑکے مقابلہ میں سال 2014-15ء میں 1کروڑ 70لاکھ 75ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت ہوئی جبکہ گندم کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کی بنیادی وجوہات میں حکومت کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کے اعلان اور کماد کے زیر کاشت رقبہ میں کمی شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.