ماہ رمضان کی آمد ؛ 160 روپے کلوفروخت ہونے والی مرغی 200 روپے کلو تک جا پہنچی

پیر 15 جون 2015 14:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ماہ رمضان کی آمد کے تناظر میں 160 روپے میں فروخت ہونے والی مرغی 200 روپے کلو تک جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

مقدس ماہ رمضان المبارک کی آمد سے کچھ روز قبل جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد میں مغری کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں کم آمدنی والے لوگوں کے روز مرہ خوراک کے اہم جزو مرغی کی قیمت چند ہفتے پہلے تک 160 روپے فی کلو تھی لیکن ماہ رمضان کی آمد سے چند روز قبل جڑواں شہروں میں فی کلو مرغی کی قیمت دو سو روپے تک پہنچ گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرغی مہنگے داموں فروخت پر کوئی ایکشن بھی نہیں لیا جارہا ہے ۔