کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کا کارکن عمیر صدیقی پیش، ملزم عمیر صدیقی 67 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکا ہے۔ پولیس کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 14:37

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن عمیر صدیقی کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 10 روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا، تفصیلات کے مطابق ملزم عمیر صدیقی ایم کیو ایم کے الیکشن سیل کا انچارج تھا جسے رینجرز کی تحویل میں عدالت میں پیش کیا گیا ، پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزم نے دوران تفتیش 67 ست زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے. عدالت نے عمیرصدیقی کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا.