بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں ہونگے، پانی ، مسئلہ کشمیر پر لازمی بات ہوگی، سرتاج عزیز
پیر 15 جون 2015 14:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت سے اْس کی شرائط پر مذاکرات نہیں ہونگے ، بھارتی قیادت کے بیانات جنگی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں ، معاملہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نوٹس میں لا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
جنوبی ایشیائی ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کمیشن کے سربراہوں کی دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیر اور پانی کے معاملات ایجنڈے میں نہ ہوں تو پاک بھارت مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، پاکستان مخالف بیانات بھارتی سیاسی قیادت کے جنگی ذہن کی عکاسی کرتے ہیں۔
مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس منگل کو جدہ میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں یمن ، سعودی عرب تنازعہ اور برما مسلمانوں کی حالت زار پر بات چیت ہو گی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کی حکومتوں کو تعلیم اور صحت پر زیادہ رقوم خرچ کرنا ہوں گی۔ ترقی یافتہ ممالک جنوبی ایشیاء کے بہترین ٹیلنٹ کو سکالرشپس کے نام پر اپنے ملکوں میں لے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.