رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی میرپور ماتھیلو میں سبزی اور فروٹ کے نرخوں میں من مانا اضافہ
پیر 15 جون 2015 14:42
میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی میرپور ماتھیلو میں سبزی اور فروٹ کے نرخوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا‘ بیوپاری اور دکاندار شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے‘ سبزی اور فروٹ کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے‘ مرغی اور گوشت کے نرخ بڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سبزی اور فروٹ کے نرخ بڑھ گئے ہیں اور شہر بھر میں اس وقت سبزی فروٹ کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔
اس وقت پیاز کی قیمت 40 سے 50 روپے کلو‘ آلو 20 سے 30 روپے کلو‘ ٹماٹر 100 روپے کلو‘ لیموں 240 روپے کلو‘ خوبانی 120 روپے کلو‘ آم سندھڑی 100 روپے کلو‘ بھنڈی‘ 50 روپے کلو‘ مرغی کا گوشت 320 روپے کلو‘ بکرے کا گوشت 600 روپے کلو‘ گائے کا گوشت 300 روپے کلو‘ کھجور 200 سے 250 روپے کلو‘ لنگڑا آم 70 روپے کلو۔(جاری ہے)
اس طرح تمام روزمرہ کی اشیاء میں رمضان المبارک کے شروع ہونے سے قبل ہی من مانا اضافہ کردیا گیا جبکہ اس پر کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔ اس صورتحال س شہری سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کرنے والے ذخیرہ اندوزں اور بیوپاریوں کے خلاف کارروائی کرکے ضلع گھوٹکی کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.