حماس نے غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ بارے اسرائیلی جاری تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا
رپورٹ میں صہیونی فوج کے جنگی جرائم پر پردہ ڈال کر عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی، عزت الرشق
پیر 15 جون 2015 14:44
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن عزت الرشق نے اسرائیل کی جانب سے جولائی، اگست 2014ء کے دوران غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ کے بارے میں جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔ رپورٹ میں صہیونی فوج کے جنگی جرائم پر پردہ ڈال کرعالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔عزت الرشق نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے پچھلے سال غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قراردینے کی رپورٹس میں تیزی آرہی ہے۔عزت الرشق نے اسرائیلی رپورٹ کو یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ نہتے اور معصوم بچوں، عورتوں اورعمر رسیدہ افراد کا بہیمانہ قتل، اسپتالوں اور اسکولوں پر بمباری اور رہائشی علاقوں پرحملے ہی جنگی جرائم کا حصہ ہوتے ہیں اور یہ تمام جرائم اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک نہیں بار بار ہوچکے ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.