پڑھا لکھا معاشرہ ہی خوشحال زندگی کا ضامن ہے‘اخلاق احمد جذبی

پیر 15 جون 2015 14:47

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کے ضلعی صدر اخلاق احمد جذبی نے کہا ہے کہ پڑھا لکھا معاشرہ ہی خوشحال زندگی کا ضامن ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا تعلیم کے بغیر انسان ادھورہ ہے معاشرتی خوشحالی کیلئے زیور تعلیم سے آراستہ ہونا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر معاشرے میں امن و آشتی اور بھائی چارے کا درس دینا اور انسانیت کی خدمت کرنا ہے ہمارا مشن معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اور ملک میں امن و امان کی فضا قائم کرنا ہے جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں عوام کے حقوق کی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون نافذ کرنے اور سنت رسول ﷺ کے مطابق زندگی بسر کرنے پر زور دینے اور عوام کے مسائل کی خاطر صدائے حق بلند کرنا ہمارا طرہ امتیاز رہا ہے ۔

(جاری ہے)

آج ہمارے معاشرے میں افراتفری کا عالم ہے لوگ تفرقوں میں بٹ چکے ہیں سنت رسول ﷺ اور قرآن سے دوری کے باعث آج مسلمان ذلیل و خوار ہو رہے ہیں مسلمانوں پر زوال پذیری کی بڑی وجہ احکامات الٰہی سے دوری اور اولیاء کرام کی تعلیمات سے دوری کے سبب ہے ۔آج کا مسلمان اغیار کے ہاتھوں مجبور ہو کر تعلیمات نبوی ﷺ سے دور ہو کر در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کا مسلمان اپنے ہی بھائی کو قتل کر رہا ہے جسکی سب سے بڑی وجہ تعلیم سے دوری ہے اللہ نے واضح احکامات فرمائے ہیں کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔

غربت ،افلاس ،مہنگائی ،کرپشن ،بدعنوانوں کے باعث ہمارا معاشرہ تنزلی کا شکار ہے پیٹ کی آگ بجانے کی خاطر ایک انسان دوسرے انسان کاخون بہا رہا ۔معاشرے میں امن و امان کی صورتحال اسی صورت پیدا ہو سکتی ہے جب معاشرے میں پڑھے لکھے طبقہ کو مقام ملے گا۔