الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 دھاندلی کیس میں نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط کردی

پیر 15 جون 2015 15:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 دھاندلی کیس میں نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط کردی ۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن ٹربیونل میں این اے 122دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن ٹربیونل کے جج نے ریمارکس دیئے کہ سپلیمنٹری رپورٹ سے متعلق حتمی رائے کیس کے فیصلے میں دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ نادرا نے 5 جون کو این اے 122 میں ووٹوں کی جانچ پڑتال سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی

متعلقہ عنوان :