اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیاد پر کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

پیر 15 جون 2015 15:48

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی طرف سے دائر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیاد پر کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ، ہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ کل منگل کو درخواست کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد میں جماعت بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی ، پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جس قانون کے تحت انتخابات کرائے جارہے ہیں ، اس میں غیر جماعتی بنیادوں کا ذکر ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی طرف سے دی گئی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ، ہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ کل منگل کو درخواست کی سماعت کرے گا