پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرسوں گلگت بلتستان کے امیدواروں سے ملاقات کریں گے

پیر 15 جون 2015 15:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرسوں بدھ کو گلگت بلتستان کے امیدواروں سے ملاقات کریں گے ، بلاول بھٹو زرداری فاٹا سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے عہدیداران سے حلف بھی لیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری الگ الگ پروازوں سے اسلام آباد آئیں گے ۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس پرسوں بدھ کو یہاں اسلام آباد میں ہوگا ۔ بلاول زرداری گلگت بلتستان کے امیدواروں سے ملاقات کریں گے جبکہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے عہدیداران سے حلف بھی لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :