افغانستان سیکورٹی فورسزکا آپریشن 83 طالبان جنگجو ہلاک ، 53 زخمی، طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے

آپریشن 9 صوبوں میں کیا گیا ،سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے 8 ٹھکانے تباہ کردےئے ، 53 دیسی ساختہ بم ڈیوائسز قبضے میں لے کر ناکارہ بنادیں ،بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد،ترجمان وزارت دفاع

پیر 15 جون 2015 15:49

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے تازہ آپریشن کے دوران 83 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے ،سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے 8 ٹھکانے تباہ کردےئے ، 53 دیسی ساختہ بم ڈیوائسز قبضے میں لے کر ناکارہ بنادیں ۔

(جاری ہے)

پیر کوافغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان سیکورٹی فورسز نے ملک کے 9مختلف صوبوں میں سیکورٹی آپریشن کیے اس دوران عسکریت پسندوں کے 8 ٹھکانے تباہ کردےئے گئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کابل،پکتیکا،قندھار،لوگر،سرائے پل،فرح،گوہر،ہرات اور ہلمند کے مختلف اضلاع میں کیا گیا ۔آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 53 دیسی ساختہ بم ڈیوائسز قبضے میں لے کر ناکارہ بنادیں۔آپریشن کے دوران طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے ۔