انگلش ٹی ٹوئنٹی، تصادم کے نتیجے میں کھلاڑی ہسپتال میں

پیر 15 جون 2015 15:53

ارنڈیل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) انگلش کاوٴنٹی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران دو کھلاڑی تصادم کے نیجے میں شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نیٹ ویسٹ بلاسٹ اتوار کو سرے اور سسیکس کے درمیان جنوبی انگلینڈ میں ارنڈیل کاسل کرکٹ کلب میں کھیلا گیا میچ اس حادثے کے بعد منسوخ کردیا گیا۔سسیکس کی اننگ کے دوران موئس ہینرکس اور رورے برنس ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گئے۔