ترقیاتی پروگرام کے تحت 425 ارب روپے جاری

پیر 15 جون 2015 15:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رواں مالی سال وفاق نے ترقیاتی پروگرام کے تحت چار سو پچیس ارب روپے جاری کئے، مختص کردہ رقم کا اسی فیصد حصہ گزشتہ دو ہفتے کے دوران جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال ترقیاتی پروگرام کی مد میں پانچ سو پچیس ارب مختص کئے گئے جس میں سے چار سو پچیس ارب روپے گزشتہ دو ہفتوں میں ریلیز کئے گئے، منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے ساڑھے اسی ارب روپے، توانائی شعبے کیلئے اٹھاون ارب روپے،پانی و بجلی کیلئے بیالیس ارب روپے، ریلوے کیلئے اکتیس ارب روپے، آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بارہ ارب روپے، گلگت بلتستان کیلئے آٹھ ارب روپے اور فاٹا کیلئے ساڑھے اٹھارہ ارب روپے جاری کئے گئے۔