پشاور : اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ اسمبلی میں بجٹ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتیں ابھی تک نہیں آئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 16:03

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے، بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید کے پی کے کا آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کریں گے، اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں میں سے قومی وطن پارٹی کے اراکین شمولیت اختیار کر رہے ہیں جبکہ باقی اپوزیشن جماعتیں ابھی تک اسمبلی میں نہیں پہنچیں ، کے پی کے کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 488 ارب روپے رکھا گیا ہے.