پشاور : کے پی کے اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری، اپوزیشن کا واک آوٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 16:18

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : خیبر پختونخواہ اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے. بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر احتجاج کیا .

(جاری ہے)

جبکہ نگہت اورکزئی نے بجٹ دستاویزات ڈیسک پر دے ماریں، صوبائی وزیر خزانہ سے اپوزیشن احتجاج کے باوجود بجٹ تقریر جاری رکھی جس کے بعد اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا. واضح رہے کہ اپوزیشن کے احتجاج میں ایک اپوزیشن جماعت اے این پی شامل نہیں ہے.