فیصل آباد؛مسلم لیگ ن کے رہنماوایم پی اے محمد نواز ملک کے گن مین کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ڈکیت ہسپتال میں ہلاک، سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقررتھی

پیر 15 جون 2015 16:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رہنماوایم پی اے محمد نواز ملک کے گن مین کے ہاتھوں زخمی ہونے والا چوری ڈکیتی راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو تین روزبعد ہسپتال میں ہلاک ہوگیا ،ہلاک ہونیوالے ڈاکو کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی ،مرنیوالا ملزم ضلع ننکانہ کا رہائشی تھا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ، آن لائن کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ قاسمیہ پارک کے قریب گیارہ جون کی صبح دو بجے مسلح ڈاکوؤں نے زہرہ نامی خاتون سے طلائی زیورات و نقدی چھینی تھی کہ فرار ہوتے وقت ان کا سامنا ایم پی اے نواز ملک کے گن مینوں کیساتھ ہوگیا،ڈاکوؤں نے محافظوں کے تعاقب کرنے پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ننکانہ کا رہائشی احسان ولد اسحاق زخمی ہوگیا جس کوالائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا غلام محمد آباد پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ نمبری 722/15بجرم 392درج کرکے زخمی ڈاکوکو ساتھی کی گولی لگنے کا رنگ دیدیا،مذکورہ ڈاکو ہسپتال میں چارروز بعد دم توڑ گیا،پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی ۔

متعلقہ عنوان :