پنجاب میں 18گھنٹے کی لوڈشڈنگ سے خادم اعلیٰ کی گڈ گورنس کا پول کھول گیا ہے‘ شاہد ریاست

پیر 15 جون 2015 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر رہنما شاہد ریاست نے کہا ہے کہ پنجاب میں 18گھنٹے کی لوڈشڈنگ سے خادم اعلیٰ کی گڈ گورنس کا پول کھول گیا ہے،پنجاب کے موجودہ بجٹ میں عوام آدمی کیلئے کوئی ریلیف پیکج نہیں رکھا گیا ،بجٹ نہیں سب لو ٹ مار پروگرام کا منصوبہ بنایا گیا ہے،موجودہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا ہے ایسے محرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا،وہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی کے دور حکومت یہی خادم اعلیٰ مینار پاکستان پر لوڈشیڈنگ کیخلاف کیمپ لگاتے تھے اور الیکشن سے قبل نعرہ لگاتے تھے کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تومیرانام بدل دینا اب ان کو اپنا نام خود ہی بدل لینا چاہتے ،اگر حکومت ملک کی معیشت مضبوط کرنا چاہتی ہے تو پیپلزپارٹی کی پالسیوں پر عمل درآمد کرلیں۔

متعلقہ عنوان :