تاجر برادری ایمانداری سے حکومت کو تمام ٹیکس ادا کررہی ہے،چوہدری افتخار بشیر

پیر 15 جون 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بجٹ میں بنکوں سے اپنی جمع رقم نکلوانے پر 0.6%ٹیکس غیر مناسب ہے کاروباری اداروں کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں بنکوں سے کیش کا لین دین کرنا پڑتا ہے جس پر حکومت ٹیکس کاٹ لیتی ہے، حکومت یہ ٹیکس ان افراد پر لگائے جو ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی ایمانداری سے حکومت کے تمام ٹیکس ادا کررہی ہے۔افتخار بشیر نے کہا کہ حکومت بلواسطہ ٹیکس پر انحصار کم کرکے ٹیکس نیٹ کو بڑھائے اور بنکوں سے اپنی رقم نکلوانے پر ٹیکس کا خاتمہ کرے تاکہ تاجر برادری یکسوئی سے اپناکاربار جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد ملکی معاشی حالات میں بہتری نظر آرہی ہے پنجاب کا بجٹ بھی وفاق کی طرح عوام دوست بجٹ ہے جس میں توانائی بحران کے خاتمہ اور نئے بجلی منصوبوں کیلئے وافر فنڈز مختص کیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :