امریکی شہری شہد کی ایک ہزار مکھیوں سے کاٹے جانے کے باوجود زندہ بچ گیا
پیر 15 جون 2015 16:30
فونیکس۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) امریکی شہری شہد کی ایک ہزار مکھیوں سے کاٹے جانے کے باوجود زندہ بچ گیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہد کی مکھیوں کے چھتے کو چھیڑنے والے شخص کو مکھیوں کے حملہ کے بعد کنگ مین میڈیکل سینٹر میں داخل کروا دیا گیا جہاں پر اس کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔
(جاری ہے)
ڈی سانتے نامی شخص نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کے چھتے کو ہٹانے کی کوشش اس کو لاتعداد مکھیوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔
ہسپتال کی خاتون ترجمان کے مطابق ڈی سانتے کو تقریباً ایک ہزار مکھیوں نے کاٹا ۔ حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کاروں کے دروازے اور گھروں کی کھڑکیوں کو بند رکھیں۔ حکام کے مطابق مکھیوں کے دوسرے چھتوں میں واپس جانے اور انہیں چھتوں تک محدود رکھنے میں چند روز لگیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.