فرانس،شادی میں فائرنگ سے گلی میں کھڑی 20 سالہ لڑکی ہلاک

پیر 15 جون 2015 16:30

پیرس۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) فرانسیسی قصبہ مارلی میں باراتی کی فائرنگ سے گلی میں کھڑی 20 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔ پیر کو ذرائع ابلاغ نے قصبہ مارلی کے میئر کے حوالہ سے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور باراتیوں نے ہوائی فائرنگ کرنے والے اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے دوران فائرنگ کرنے والے خود کو دولہے کا قریبی دوست بتایا تاہم اس کا نام باراتیوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں تھا۔ قصبہ کے میئر کے مطابق گولی جواں سالہ لڑکی کے سر میں لگی جو کہ شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :