رایااورسرسوں کے کا شتکار فصل کوبیماریوں کے حملہ سے بچائیں ،ز رعی ماہر ین

پیر 15 جون 2015 16:33

سلانوالی ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) زرعی ما ہر ین نے رایااورسرسوں کے کا شت کاروں کوفصل کومختلف بیماریوں کے حملہ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ جھلساؤں کی بیماری کے حملہ سے پتوں ٹہنیوں اورپھلیوں پرسیاہ بھورے دارپڑجاتے ہیں جس سے پتوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں جس سے حملہ کی صور ت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی ر ہ جا تی ہے سفوفی پھیپھوندی کے حملہ سے سوا ئے جڑ کے پودے کے تمام حصوں پرپا ؤڈر ی دھبے ظاہر ہوتے ہیں پتے جڑے جا تے ہیں تنے گل جاتے ہیں اورپھلیاں بننے کا عمل بر ی طرح متاثرہوتاہے سفیدکنگھی کے ابتدائی حملہ میں پتوں تنوں اورشاخوں کی اوپری سطح کے اندرسفید چھالے بنتے ہیں جوپھو ل کر پھٹ جاتے ہیں ا ن سے سفید سفوف نکلتاہے فصل کوان بیماریوں سے بچانے کیلئے پودوں کا با غورمعا ئنہ کریں۔

متعلقہ عنوان :