نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ،انہیں ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے روکنا ہمارا فرض ہے ،ڈی ایس پی ٹریفک کوئٹہ جاوید احمد

پیر 15 جون 2015 16:38

کوئٹہ۔15 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ڈی ایس پی ٹریفک کوئٹہ جاوید احمد نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ،انہیں ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے روکنا ہمارا فرض ہے ،ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے صرف چالان نہیں کئے جارہے ہیں بلکہ عوام میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کے لیے مختلف مقامات پر لیکچر بھی دیئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ٹریفک نے کہا کہ کوئٹہ میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس میرٹ کے مطابق جاری کیے جاتے ہیں اور اس ضمن میں سفارشی عناصر کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ، ٹریفک قوانین پر عمل پیر ہوکر نہ صرف حادثات سے بچا جاسکتا ہے بلکہ ہم ایک مہذب اقوام کی صف میں بھی شامل ہوسکتے ہیں ۔جاوید احمد نے کہا کہ ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کو روکنے ،دوران سفر سیٹ بیلٹ کے ا ستعمال اور موبائل فون کے استعمال سے اجتناب اور شہریوں میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی۔