حکومت عوام کو صحت کی سہولیا ت پہنچانے کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ژوب میں ملیریا کے خاتمے کیلئے فوگنگ سپرے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے،ضلع کونسل ژوب کے چیرمین شیخ محمد یوسف مندوخیل کا تقریب سے خطاب

پیر 15 جون 2015 16:42

ژوب ۔15 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)ضلع کونسل ژوب کے چیرمین شیخ محمد یوسف مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب ملیریا کے حوالے سے ایک خطرناک اور ملک کے گیارہ حساس ترین اضلاع میں سرفہرست ضلع ہے، ملیریا سے بچاؤکیلئے اسپرے انتہائی ضروری ہے، حکومت عوام کو صحت کی سہولیا ت پہنچانے کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ژوب میں ملیریا کے خاتمے کیلئے فوگنگ سپرے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہارپیر کو ژوب میں ملیریا کے خاتمے کیلئے فوگنگ اسپرے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل اور ممبر ان ضلع کونسل کمال خان بابر خدائیداد مندوخیل یونیسف کے صمد خان حریفال ڈاکٹر زین الدین حمید خان شیخ پائیندہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل ژوب کے چیرمین شیخ محمد یوسف مندوخیل اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ملیریا ایک خطرناک مرض ہے اس لئے ژوب میں ملیریاکے خاتمے کیلئے سپرے انتہائی ضروری ہے اور اس کے پہلے مرحلے میں تمام علاقوں میں سپرے کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ژوب میں سپرے کا آغاز احسن اقدام ہے ژوب میں ملیریا سے بچاو کیلئے سپرے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ضلع کونسل ژوب محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام کو صحت کہ بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ژوب میں سول ہسپتال کی نئی عمارت کی تکمیل سے عوام کو مزید سہولت میسر ہو گی۔