جھل مگسی کے علاقے گہیلا کے رہائشی پانچ مزدور ہزار گنجی سے اغوا کر لئے گئے

پیر 15 جون 2015 16:42

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جھل مگسی کے علاقے گہیلا کے رہائشی پانچ مزدور ہزار گنجی کوئٹہ سے اغوا ہوگئے ۔جھل مگسی کے کے علاقے گہیلا کے رہائشی پانچ مزدور عطا محمد ، فضل الرحمان ، عبداللہ ، محمد صدیق اور عبداللہ دو روز قبل کوئٹہ مزدوری کے غرض سے گئے تھے ۔ ورثا ء کے مطابق جنھیں ایک پشتو بولنے والے شخص نے ہزار گنجی کے مقام پر اپنے بھائی کے باغ پر مزدوری دلانے کا دلاسہ دے کر ویگن میں سوارکیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔

(جاری ہے)

مغویوں کے ورثا کے مطابق ان آخری رابطہ کل پانچ بجے ہوا تھا ۔ رابطے کے دوران انھوں نے بتایا تھا کہ ایک پٹھان نے انھیں ایک وین میں سوار کرایا کہ میرے بھائی کی باغ قلعہ عبداللہ میں ہے وہاں آپ کو مزدوری دلاؤں گا جو کہ سفر تین گھنٹے سے زیادہ ہوا تو انھیں شک ہو ا کہ انھیں کہاں لے جارہے ہیں اور بیک گراؤنڈ میں لڑنے کی آواز بھی آئی جس کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ مغویوں کے ورثا احمد خان ، غلام مصطفی اور دیگر نے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، گورنر بلوچستا ن سمیت اعلی حکام سے مغویوں کا بازیابی کی اپیل کر دی۔

متعلقہ عنوان :