دنیا کا غیر ضروری ترین ٹریفک سائن

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 15 جون 2015 16:46

دنیا کا غیر ضروری ترین ٹریفک سائن

امریکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون2015ء) کیا یہ دنیا کا غیر ضروری ترین سائن بورڈ ہے؟ رہوڈ آئی لینڈ امریکا میں ایک سائن بورڈ ایسا ہے جس میں اوپر کے سائن بورڈ پر تو سٹاپ لکھا ہوا ہے مگر اس کے نیچے بھی ایک اور سائن بورڈ لگا ہوا ہے۔ نیچے والے سائن بورڈ پر اوپر کی جانب ایک تیر بنا ہوا ہے جس کے نیچے لکھا ہے کہ یہ سٹاپ کا سائن ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹریفک سائن نے شوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ(Reddit) کافی دھوم مچائی ہوئی ہے۔

لوگ اسے شیئر کر کے اس کی قانونی حیثیت پر تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ قانوی سائن بورڈ ہے جسے حکومت نے لگایا ، کچھ کا کہنا ہے کہ یہ کسی شرارتی لڑکے کی کارستانی ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے فوٹو شاپ کا کمال قرار دیا۔ کچھ بھی ہے مگر اس نے اب تک لاکھوں لوگوں کو مسکرانے پر مجبور کر دیا ہے، اس لیے ہو سکتا ہے کہ اسے لوگوں کی مسکراہٹ کے لیے ہی لگایا گیا ہو۔

متعلقہ عنوان :