حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی اس لیے کر رہی ہے کہ ان کا معیار بہتر ہے، عبدالماجد خان

پیر 15 جون 2015 17:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)وزیر بحالیات عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی اس لیے کر رہی ہے کہ ان کا معیار بہتر ہے۔ وزڈم فاوٴنڈیشن سکول نے کم عرصے میں مثالی ترقی کی ہے۔ نمایاں کارکردگی کے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سکول کے پرنسپل ظہور احمد میر، اور وائس پرنسپل محترمہ سندس امتیاز نے بھی خطاب کیا۔ جب کہ طلبہ کے والدین نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ وزیر بحالیات نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں اور اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعام بھی دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نہ صرف طلبہ بلکہ ان کے اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

جنہوں نے مذکورہ سکول میں بہتر درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر سرکاری سطح پر بھی تعلیم کے بلند معیار کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ترقی کے میدان میں قدم رکھنے کیلئے نئی نسل کو جدید تعلیم سے روسناش کرانا ہم سب کے فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ وزڈم فاوٴنڈیشن کی موثر تعلیمی کارکردگی سامنے آئی ہے اور یہ بڑی حوصلہ افزا بات ہے۔