لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم کو کل دی جانیوالی پھانسی کی سزا معطل کر دی

پیر 15 جون 2015 17:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم کو کل ( منگل ) کو دی جانے والی پھانسی کی سزا معطل کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں مشتمل دو رکنی بنچ نے سزائے موت کے مجرم خضر حیات کی پھانسی کی سزا روکنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

خضر حیات کی وکیل مریم حق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزم خضر حیات جیل میں رہتے ہوئے نفسیاتی مریض بن چکا ہے اور ڈاکٹروں نے بھی اس کے سرٹیفکیٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

لہٰذا قانون کی رو سے نفسیاتی مریض کو جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتا پھانسی نہیں دی جا سکتی ۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سزائے موت کے مجرم خضر حیات کو کل ( منگل ) کو دی جانے والی پھانسی کی سزا معطل کر دی ۔ یاد رہے کہ مجرم خضر حیات کے خلاف تھانہ شادباغ سال 2003ء میں قتل کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر خضر حیات کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :