خواجہ ضرار کلیم کا منظور الحق ملک چےئرمین ریلوے کمیٹی ایف پی سی سی آئی کے ہمراہ پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

پیر 15 جون 2015 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے منظور الحق ملک چےئرمین ریلوے کمیٹی ایف پی سی سی آئی کے ہمراہ پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔چیف مارکیٹینگ مینجرریلوے زبیر شفیع غوری نے وفد کو کوئٹہ سے زاہدان جانے والی مال بردار ٹرین کے منصوبے کی بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرین کا مقصد کاروباری برادری کے لئے ایران سے اشیا ء کی باہمی تجارت اور نقل و حمل کو سہل بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرین انتہائی مناسب کرایوں پر تیز تجارت کو ممکن بنائے گی۔اس موقع پرریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے پاکستان ریلوے کی کاوشوں کو سرہاتے ہوتے کہا کہ بیشک محکمہ ریلوے ملکی تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا سکتا ہے اور کوئٹہ سے زاہدان (ایران) ٹرین کا آغاز اس جانب مثبت قدم ہے۔جو کہ بلا شبہ موجودہ باہمی تجارت کو بڑھاتے ہوئے بزنس کے نئے مواقع پیدا کرے گی ۔ انہوں نے وزارت ریلوے کو لاہور سے زاہدان (ایران)بھی مناسب کرایوں پر ٹرین شروع کرنے کی تجویز دی اور کہا لاہور سے ایران ٹرین چلنے سے نہ صرف ملک بھر سے تجارت کو فروغ ملے گابلکہ تاجر برادری کا حکومت پر اعتماد بھی بڑھائے گا۔

متعلقہ عنوان :