صیہونیوں نے مسلمان کے گھر سے کیا چرایا کہ شوشل میڈیا پاگل ہوگیا؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 15 جون 2015 17:10

صیہونیوں نے مسلمان کے گھر سے کیا چرایا کہ شوشل میڈیا پاگل ہوگیا؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون2015ء)ایک برطانوی مسلمان اصغر بخاری نے فیس بک پر دعویٰ کیا ہے کہ صیہونیوں نے اس کے گھر سے اس کے جوتوں کا ایک پیر چرا لیا ہے۔مسلم پبلک افیئر کمیٹی یوکے کے بانی اصغر بخاری کے مطابق صیہونی اسے باور کرانا چاہتے تھے کہ وہ اُن کی پہنچ سے دور نہیں۔اصغر بخاری نے فیس بک پوسٹ لگاتے ہوئے نیم تاریکی میں لی گئی ایک بچے کی بلیک اینڈ وائٹ فوٹو بھی لگائی، جس نے ایک پاؤں میں جوتا پہنا ہوا تھا جب کہ دوسرے پاؤں سے ننگا تھا۔

صیہونی سے اصغر بخاری کی مراد اسرائیل نواز افراد اور تنظیمیں، جیسے موسادوغیرہ شامل ہیں۔اصغر بخاری نے لکھا کہ، کیا صہیونی مجھے ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں: کل رات کو جب میں سو رہا تھا کوئی میرے گھر میں گھسا، میں نہیں جانتا وہ کیسے گھسا، اس نے تالا بھی نہیں توڑا ۔

(جاری ہے)

جو چیز وہ لے کر گئے وہ ایک پاؤں کا جوتا ہے۔ وہ ایک جوتا پیچھے اس لیے چھوڑ گئے تاکہ مجھے بتا سکیں کہ یہاں کوئی بھی ہو سکتا ہے۔

اصغر بخاری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بات ثابت نہیں کر سکتے مگر صیہونیوں کی اس حرکت کا مقصد مجھے باور کرانا ہے کہ مجھے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔مسٹر اصغر بخاری نے اس حوالے سے اپنی پوسٹ میں اور بھی بہت کچھ لکھا ہے۔ اصغر بخاری کے اس دعوے کے بعد شوشل میڈیا پر #MossadStoleMyShoeکے ہیش ٹیگ سے ہزاروں لوگوں نے اصغر بخاری کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ہے۔ دی ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر آپ کی چابیاں وہاں نہ ملیں جہاں آپ نے رکھی تھی، یا کوئی کپڑا رکھ کر یاد نہ آئے تو دیکھ لیں کہیں آپ موساد کا شکار تو نہیں ہوگئے۔

دی ٹیلی گراف نے شوشل میڈیا پر اصغر بخاری پر ہونے والے مذاق کے حوالے سے پوسٹ لگائی۔ اصغر بخاری نے شوشل میڈیا کے حوالے سے اپنا جواب ایک 15 منٹ کی ویڈیو میں ریکارڈ کر کے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا ہے جس میں اس واقعے کی ساری تفصیل بتائی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu