بھارت کے پاکستان مخالف بیانات پر بے جا ردعمل کی ضرورت نہیں، قوم راہداری منصوبے کیخلاف مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد رہے ، ممنون حسین
عوام ٗحکومت اور افواج پاکستان کے پیچھے سینہ سپرہوجائے ٗ بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بھرپور اور مربوط کاوشوں کی ضرورت ہے ٗصدر مملکت کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب
پیر 15 جون 2015 17:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ نامناسب بیانات پر بے جا ردعمل کی ضرورت نہیں، قوم راہداری منصوبے کے خلاف مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد رہے ٗعوام ٗحکومت اور افواج پاکستان کے پیچھے سینہ سپرہوجائے ٗ بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بھرپور اور مربوط کاوشوں کی ضرورت ہے وہ پیر کو یہاں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 12 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد (کانووکیشن) سے خطاب کررہے تھے صدر نے قوم پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف لڑائی میں حکومت اور مسلح افواج کی ہر ممکنہ معاونت کریں۔
انہوں نے قوم کے لئے عظیم تر قربانیاں پیش کرنے پر مسلح افواج کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ دہشت گردوں اور انتہاء پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔(جاری ہے)
صدر نے کہا کہ بحیثیت قوم پاکستان نے حالیہ برسوں میں کئی کٹھن چیلنجوں کا سامنا کیا ہے، ان چیلنجوں کی شدت کے باوجود قوم اور اس کی مسلح افواج ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور مادر وطن کے لئے گرانقدر قربانیاں پیش کیں۔
صدر نے کہاکہ بعض عناصر پاک چین راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) منصوبے پر بھارت کے اعتراضات غیر منطقی اوربلاجواز ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ نامناسب بیانات پر بے جا ردعمل کی ضرورت نہیں، قوم راہداری منصوبے کے خلاف مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے متحد رہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ سی پی ای سی منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی اقتصادیات کی کایا پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تاریخی موڑ پر کھڑا ہے جہاں جمہوری طور پر منتخب حکومت اصلاحات و بحالی کے عمل، معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنے اور داخلی سلامتی کو مستحکم بنانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان کے عوام امن اور خوشحالی کے خواب کو مل جل کر شرمندہ تعبیر کرنے کے خواہاں ہیں۔ صدر نے ملک سے بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بھرپور اور مربوط کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا صدر نے کورس میں شریک ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ این ڈی یو میں انہیں حاصل ہونے والا علم اور مہارت مستقبل میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں بہت معاون ہوں گے۔ چین، امریکہ، آسٹریلیا، مصر، نائجیریا، سری لنکا، نیپال، لبنان، ملائیشیا، ترکی، ترکمانستان، اردن، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افسران نے کورس میں شرکت کی۔ صدر نے نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج اور سول بیورو کریسی کے افسران بلکہ دوست ممالک کے سینئر افسران کے لئے بھی معیاری اسٹریٹجک و سیکورٹی پروگراموں کی میزبانی پر این ڈی یو کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.