Live Updates

فارم 15 سے غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز سے متعلق معاونت نہیں ملی ٗ چیف جسٹس ناصر الملک

دھاندلی کی تحقیقات کر رہے ہیں ، یہ جوڈیشل نہیں انکوائری کمیشن ہے ،تحریک انصاف کی درخواست سے مطمئن نہیں ہیں ٗ ریمارکس

پیر 15 جون 2015 17:21

فارم 15 سے غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز سے متعلق معاونت نہیں ملی ٗ چیف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ فارم 15 سے غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز سے متعلق معاونت نہیں ملی ٗدھاندلی کی تحقیقات کر رہے ہیں ، یہ جوڈیشل کمیشن نہیں ، انکوائری کمیشن ہے ،تحریک انصاف کی درخواست سے مطمئن نہیں ہیں۔ پیر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت 2013ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق انکوائری کمیشن کا اجلاس ہوا ۔

سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان غوث بخش باروزئی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کمیشن کو بتایا کہ وہ عام انتخابات 2013 ء کے دوران نگران وزیر اعلیٰ تھے ۔ انہوں نے کہاکہ شکست کے ذمہ دار چیف سیکرٹری بلوچستان اور مقامی انتظامیہ تھی غوث بخش باروزئی نے کہاکہ انہوں نے عام انتخابات کو غیر شفاف قرار نہیں دیا تھا بلکہ یہ کہا تھا کہ بلوچستان میں'استادی'ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ استادی کا لفظ لکھنے کیلئے انگریزی کا لفظ نہیں ہے ٗہم استادی کے لفظ کو استادی ہی لکھ لیتے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ یہ انکوائری نہیں جوڈیشل کمیشن ہے اس پر چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے تحریک انصاف کی درخواست سے مطمئن نہیں یہ انکوائری کمیشن ہے ، جوڈیشل نہیں ٗدھاندلی کی انکوائری ہو رہی ہے ہم نے اپنی کارروائی سیاسی جماعتوں کی معاونت سے آگے بڑھائی ہے ۔

تحریک انصاف کی درخواست پر ملک بھر سے فارم 15 منگوائے گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ متعدد پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 نہیں آئے بعض حلقوں میں بہت زیادہ اضافی بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے ٗ ایک کروڑ 10 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ بلوچستان میں کبھی 20 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ نہیں رہا ، عام انتخابات 2013 میں بلوچستان کا ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا ۔ چیف جسٹس ناصرالملک نے اپنے ریمارکس میں کہا فارم 15 سے انکوائری کمیشن کو کوئی معاونت نہیں ملی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات