ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
رمضان المبارک میں حکومت نے عوام کو کیا ریلیف دیا ،عدالت کا سیکرٹری انڈسٹریز سے استفسار،گھی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ‘ نسیم صادق کا جواب گھی کی قیمتوں میں کمی میں حکومت کا کوئی کمال نہیں یہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت کم ہونے کے باعث ہوئی ‘ جسٹس فرخ عرفان خان
پیر 15 جون 2015 17:31
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومتی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ جبکہ فاضل عدالت نے دوران سماعت قرار دیا ہے کہ گھی کی قیمتوں میں کمی میں حکومت کا کوئی کمال نہیں یہ کمی عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت کم ہونے کے باعث ہوئی ہے ۔
گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ رمضان المبارک سے قبل روز مرہ استعمال کی اشیاء چاول‘ گھی ‘ چینی ‘ آٹا اور بیسن وغیرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے اور حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.