ہائیکورٹ نے بجٹ میں ایل ڈی اے سٹی کو براہ راست 4ارب روپے اور 1.13ارب روپے کاہنہ کاچھا فلائی اوور کیلئے مختص کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا
پیر 15 جون 2015 17:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے بجٹ میں ایل ڈی اے سٹی کو براہ راست 4ارب روپے اور 1.13ارب روپے کاہنہ کاچھا فلائی اوور کیلئے مختص کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے سیاسی وابستگی کی وجہ سے 50فیصد بجٹ ایل ڈی اے سٹی کیلئے مختص کر دیا ہے جوکہ لاہور کے شہریوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور ان کے بنیادی حقو ق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سے ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کے حصہ داران اور معاہدہ جات کی تفصیلات طلب نہیں کی گئیں اور اب ایل ڈی اے کے سالانہ بجٹ میں 11ارب میں سے 4ارب روپے ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ کے لئے اور 1.13ارب روپے کاہنہ کاچھا فلائی اوور کے لئے مختص کر دیئے ۔(جاری ہے)
درخواست گزار کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا گیا کہ سمن آباد ، گلشن راوی ، اندرون شہر ، شادباغ ، ملتان روڈ ، بند روڈ اور جی ٹی روڈ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔
ان کے لئے کوئی فلائی اوور نہیں بنایا گیا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کے لئے مختص کیے جانے والے بجٹ میں عملدرآمد روکتے ہوئے اسے پسماندہ علاقوں میں لگایا جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.