تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں تسلیم کرلیا کہ وہ کوئی چیز ثابت نہیں کرسکتی ، پی ٹی آئی نے ہار ماننے کی درخواست دائر کی ، 12 حلقوں کے فارم 15 کے متعلق ریکارڈ طلب ہونا منظم دھاندلی ثابت نہیں کرتا
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
پیر 15 جون 2015 17:40
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں تسلیم کرلیا کہ وہ کوئی چیز ثابت نہیں کرسکتے ، پی ٹی آئی نے ہار ماننے کی درخواست دائر کی ، 12 حلقوں کے فارم 15 کے متعلق ریکارڈ طلب ہونا منظم دھاندلی ثابت نہیں کرتا ، تحریک انصاف کو ہر اس الیکشن میں دھاندلی نظر آتی ہے جہاں ان کو شکست ہوتی ہے ۔
پیر کو جوڈیشل انکوائری کمیشن کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں تسلیم کیا ہے کہ وہ کوئی چیز ثابت نہیں کرسکی ، پی ٹی آئی نے ہار ماننے کی درخواست کی ، حفیظ پیرزادہ کمیشن میں مناسب جواب نہیں دے سکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 95 فیصد حلقوں کا ریکارڈ موجود ہے ۔
تحریک انصاف کے لئے صرف 12 حلقے ایسے ہیں جہاں ریکارڈ نہ ہونا سوالیہ نشان رہ گیا ہے ، معاملہ 12 حلقوں کا ہے تو منظم دھاندلی کیسے ہوئی ، 12 حلقوں کے فارم 15 سے متعلق ریکارڈ طلب ہونا منظم دھاندلی ثابت نہیں کرتا ۔ تحریک انصاف جوڈیشل انکوائری کمیشن میں جھوٹ پر جھوٹ گڑھ رہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے سارے الزامات غلط ثابت ہورہے ہیں ، عمران خان الزامات غلط ثابت ہونے پر نئی نئی کہانیاں لا رہے ہیں ، تحریک انصاف کو ہر اس الیکشن میں دھاندلی نظر آتی ہے جہاں ان کو شکست ہوتی ہے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ این اے 21 کے 99 ، این اے 24 کے 92 ، این اے 152 کے 98 ، این اے 171 کے 93 ، این اے 222 کے 99 ، این اے 43 کے 92 ، این اے 53 کے 93 فیصد جبکہ این اے 119کے 82 فیصد فارم 15 موصول ہو چکے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.