شاہینوں نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہتھیار تیز کر نا شروع کر دئیے

پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ وقار یونس اور دیگر کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی ٹریننگ کی قومی کر کٹر ز کو بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی گئی،وقاریونس نے فاسٹ بوؤلرز کو لیکچر بھی دیا

پیر 15 جون 2015 17:46

شاہینوں نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہتھیار تیز کر نا شروع ..

گالے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے پاکستانی شاہینوں نے کمر کس لی، ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن گال میں ہوا، سیریز کا پہلا میچ بدھ کو شروع ہو گا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ وقار یونس اور دیگر کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

پہلے سیشن میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کرائی گئی۔ وقار یونس نے فاسٹ باؤلرز کو سری لنکن وکٹوں پر باؤلنگ کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔ پاکستانی فاسٹ باؤلرز تین روزہ ٹور میچ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔پاکستانی ٹیم مکمل سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا میں موجود ہے جہاں وہ 3ٹیسٹ میچز کے بعد 5ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :