مایہ نازکرکٹرز پر مشتمل ’ماسٹرز چیمپیئن لیگ ‘آئندہ سال فروری میں دبئی میں ہوگی

ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے90 لیجنڈ ریٹائرڈ کرکٹرز حصہ لیں گئے، ہر ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ،ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی کا کرکٹ سے ریٹائر ہونا ضروری ٹورنامنٹ کا آغاز 16 فروری سے ہوگا ، لیگ کے میچز دبئی ابوظہبی، اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے

پیر 15 جون 2015 17:46

مایہ نازکرکٹرز پر مشتمل ’ماسٹرز چیمپیئن لیگ ‘آئندہ سال فروری میں ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل) آئندہ سال دبئی میں منعقد ہوگی، تفصیلات کے مطابق کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی جی ایم اسپورٹس کے زیر اہتمام آئندہ سال فروری میں ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے90 لیجنڈ ریٹائرڈ کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ کا ہر میچ 20 اوورز پر مشتمل ہوگا۔

مذکورہ لیگ خلیجی ریاستوں میں مختلف مقامات پر کھیلی جائے گی، ایک ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی،ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی کا کرکٹ سے ریٹائر ہونا ضروری ہے۔ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کی ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے دس سال کیلئے منظوری دیدی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزر جی ایم اسپورٹس انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل کے قوانین پر عمل درآمد کے پابند ہونگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دبئی میں کچھ دن قبل ایک تعارفی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کے علاوہ برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، گراہم گوچ ، ایلن بارڈراور دیگر نامور کھلاڑی بھی موجود تھے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے جیک کیلس نے بھی لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کے آرگنائزرز کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ دبئی کے ساحل پر وسیم اکرم، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔یہ میچ ایم سی ایل کے حوالے سے ایک مہم کا حصہ تھا، ٹورنامنٹ کا آغاز 16 فروری سے ہوگا اور اس لیگ کے میچز دبئی ابوظہبی، اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :