خیبرپختونخوا،بجٹ میں صنعت کی ترقی کیلئے 3 ارب 47 کروڑ،آبپاشی کے منصوبوں کیلئے 6ارب 87 کروڑ روپے مختص

پیر 15 جون 2015 17:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) خیبرپختونخواکیلئے مالی سال2015-16کابجٹ وزیرخزانہ مظفرسیدنے پیش کردیا،شعبہ صنعت کی ترقی کیلئے 3 ارب 47 کروڑ روپے محتص کئے گئے ہیں۔آبپاشی کے منصوبوں کیلئے 6 ارب 87 کروڑ روپے محتص کئے گئے ہیں خیبر پختونخوا کے سالانہ بجٹ 2015-16 میں شعبہ صنعت کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 36 منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 3ارب47کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ کئی نئے منصوبے بھی شامل ہیں جنمیں اقتصادی زونز کی ترقی اور منیجمنٹ کیلئے ترقی کا قیام سمال اینڈ میدیم انٹرپرائزرزڈیوپلمنٹ اتھارٹی کا قیام گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کی انفراسٹرکچر کی بحالی اور بہتر ی حطار انڈسٹیریل اسٹیٹ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا قیام کوہاٹ اور کرک میں انڈسٹریل اسٹیٹس کیلئے زمین کی خریداری ملاکنڈ اور ایبٹ آباد میں انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام جبکہ ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ اور مانسہرہ میں موجودہ چھوٹی صنعتی بستیوں کی بحالی اور صوابی میں کنسٹرکشن مشینری ٹریننگ انسٹیٹیوت کا قیام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے سالانہ بجٹ 2015-16 میں شعبہ آبپاشی کے 202 منصوبوں کیلئے مجموعی طور 6 ارب 87 کروڑ روپے محتص کئے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہیں اس شعبے کے اہم منصوبوں میں پشاور جوئے شیح کنال اور سول کٹھہ کے بندوں کی بہتری نوشہرہ میں میروبی اور جڑوبہ ڈیموں کی تعمیر کرک میں لتمبر ڈیم کی تعمیر خویشگی لفٹ ایریگیشن سکیم کی بہتری جبکہ سیلا ب سے بچاو کیلئے حفاظتی پشتوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے محتلف اضلاع میں نہروں سے منسلک 460 کلومیٹر سڑکوں کی بہتری واصلاح اور بحالی ڈیرہ اسماعیل خان (پنیالہ) بند اور پل کی توسیع کے علاوہ سوات میں نہروں اور نالوں سے منسلک سڑکو کی تعمیر دیر لوئر بلامبٹ ایریگیشن سکیم فیز- IIکے حفاظتی پشتوں کی تعمیر صوبہ بھر میں شمسی توانائی سے چلنے والی ٹیوب ویلوں کی تنصیب میں اضافہ صوبے میں چھوٹے نالوں ، جوہڑوں اور تالابوں کی تعمیر کے علاوہ صوبے بھر میں سرکل لیول پر ٹیسٹینگ لیبارٹریز کا قیام شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :