انٹرنیشنل اینٹی ڈینگی ڈے ،محکمہ کوآپریٹو کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج مرغزار میں آگاہی سیمینار کا انعقاد
حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بنا پر ڈینگی لاروے کو پابند سلاسل کیا گیا ہے‘ رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر
پیر 15 جون 2015 17:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) انٹرنیشنل اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر محکمہ کوآپریٹو کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مرغزار کالونی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر ، ڈپٹی سیکرٹری کوآپریٹو محسن بلال، اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن علی شہزاد، ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو سیٹھ محمد اقبال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو فرخ حیات پنوں اور کالج کی پرنسپل روبینہ قمر کے علاوہ معززین شہر اوراساتذہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔
ممبر صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی کی بنا پر ڈینگی لاروے پر قابوپالیا ہے اور یہ اﷲ تعالی کی خصوصی رحمت ہے کہ اس سخت گرم موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش تقریبا رک گئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر صوبہ پنجاب میں ڈینگی لاروا کو جس طرح پابند سلاسل کیا گیا ہے وہ صرف بہترین حکمت عملی کی بنا پر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں سے لے کر بڑوں تک نے اس سے بچاؤ کی تدابیر کو اپنا کر جو شعور یافتہ ہونے کا ثبوت دیا ہے یہ اس کا نتیجہ ہے کہ اب تک کسی بھی جگہ سے کوئی ڈینگی کیس سامنے نہ آنے پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ڈینگی لاروے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔دیگر شرکاء نے بھی اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹاؤن بھر میں ٹائر شاپس ، گندے پانی کے جوہڑوں ، قبرستانوں اور د یگر مقامات سے ڈینگی لاروے کو ختم کیا جارہا ہے اور صفائی نصف ایمان کو اپنا کر ہی ہم اس پر بھرپور قابو پاسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.